صوبائی کو نہیں وفاقی حکومت کو گھر بھیج دینگے، آغا محمود شاہ

ڈیرہ مراد جمالی:جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی سید محمود شاہ نے کہا ہے کہ ہم صوبائی حکومت کو گرانے نہیں بلکہ وفاقی حکومت کو بھی مارچ سے قبل گھر بھیج دیں گے یہ پی ڈی ایم اے کی کامیاب تحریک کے باعث موجودہ سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے تین سالہ دور اقتدار میں ملکی معیشت سمیت تمام اداروں کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے حکومتی ناکام پالیسیوں کے سبب ملک کی بدحالی اور عوام سخت مایوسی کا شکار ہیں حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر کورونا کی آڑ میں چھپ کر اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے پی ڈی ایم اے کے جلسوں کو سبوتاز کرنے کے لئے حکومت مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ہمارے جلسوں کو ناکام بنانے کے لیے کورونا کا واویلا کیا جا رہا ہے جب خود جلسے کر رہے ہیں تو ان کے لیے کورونا کا وجود نہیں ہے کسی بھی صورت میں موجودہ حکومت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں رحمت آٹوز ہول سیل اینڈ ڈیٹیل کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے امیر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی جنرل سیکرٹری عبدالخالق منصور وکرم کمار جوانی ضلعی نائب امیر حاجی محمد بخش بنگلزئی حضرت مولانا محمد عالم لانگو مطیع اللہ لانگو میرج ہال ہری عبیداللہ بنگلزئی مجیب احمد بنگلزئی حافظ سعید احمد بنگلزئی سمیت دیگر موجود تھے رکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مجھے علم نہیں تاہم ہمیں ابھی تک کوئی اکثریت نہیں ہے ہماری کوشش ہے کہ پوری حکومت ہی چلی جائے انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں عظیم الشان کامیاب جلسے سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کہ حکومت سے سے پی ٹی ایم کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہی ہم ان سے کوئی مذاکرات کریں گے پی ڈی ایم کی تحریک چلی ہے اب اس کٹھ پتلی حکومت کو گھر بیچ کر ہی دم لیں گے اس نااہل سلیکٹڈ حکومت نے ڈھائی سالہ دور حکومت میں ملک کا جنازہ نکال دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں