جمہوری احتجاج کا راستہ نہیں روکا جاسکتا،مونا غفور حیدری

کوئٹہ/ملتان: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وپی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ جمہوری احتجاج کا راستہ نہیں روکا جاسکتا جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے 30 نومبر کو تاریخ ساز جلسہ ہوگااگر حکومت میں شرم نام کی کوئی چیز ہے تو استعفیٰ دے کر گھر چلی جائے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے ملتان میں پی ڈی ایم کے ریلی کے بعد جلسہ گاہ انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے اس سے پہلے بھی جلسے ہوئے ایک شیشہ تک نہیں ٹوٹا ہم نے ہمیشہ پرامن جلسے کیئے ہے مگر عمرانی حکومت اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی یے 30 نومبر کو ملتان کا جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں