کورونا، قوم حکمرانوں کی بجائے اپوزیشن پر اعتماد کررہی ہے،جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے معاملہ پر قوم حکمرانوں کی بجائے اپوزیشن پر اعتماد کررہی ہے،پاکستان میں کورونا وائرس حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے پھیلا سنگین حالات میں قومی یکجہتی کا پیغام مسلم لیگ (ن) نے دیا امید ہے حکمران پارٹی صدر کی تجاویز کو سنجیدگی سے سن کر ان پر عمل درآمد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک اور قوم کے لئے جو کیا ہے پاکستان کی عوام اور ساری دنیا جانتی ہے۔کرونا وائرس سے نمٹنے کے دعوے کاغذوں اور بند کمروں تک ہیں حکمران صرف نعروں تک محدود ہیں قوم کو ایک پیج پر لانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے لئے مشترکہ قومی ئحہ عمل بنا نا ناگزیر ہوچکا ہے اگر حکومت نے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے تو ہمارا حال بھی اٹلی اور یورپ سمیت دیگر ممالک جیسا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں