پانی کی جگہ نلکے سے پیٹرول نکلنے لگا؟

چین میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے ہر دیکھنے والی آنکھ کو حیران کردیا۔ہوا کچھ یوں کہ ایک شہری نے گھر کے نلکے سے آنے والے پانی میں آگ لگا کر سب کو دنگ کردیا۔

واقعہ چینی صوبے لیاؤلننگ کے شہر پانجن میں پیش آیا، جہاں ایک شہری نے نلکے سے بہنے والے پانی میں لائٹر کی مدد سے آگ بھڑکا کر دکھائی، شہر میں اس طرح کے واقعات 2018 سے پیش آرہے ہیں تاہم اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے پر حکومت حرکت میں آئی اور اس متعلق تحقیقات کے لیے علاقے میں پانی کی فراہمی روک دی۔

ذرائع کے مطابق قدرتی گیس پانی کی سپلائی میں شامل ہوگئی تھی جس سے 100 سے زائد گھر متاثر ہوئے، یہی وجہ تھی کہ پانی میں آگ پکڑنے والے کیمیائی ذرات شامل ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے والے صارف کا کہنا تھا کہ ”3 سے 4 سال سے اس کے برتن نلکے کے پانی کے باعث چکنے اور گیس دار ہوگئے ہیں، لیکن اس پانی میں کسی قسم کی کوئی بدبو نہیں ہوتی تھی”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں