لاپتہ پروفیسر کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائینگے، حکومت بلوچستان
کوئٹہ :بلوچستان یونیورسٹی کے تین پروفیسرز مستونگ سے لاپتہ ہوگئے جن میں سے دو بازیاب جبکہ ایک تاحال لاپتہ ہے۔ ہفتے کو جامعہ بلوچستان کے تین پروفیسرز جن میں ڈاکٹر لیاقت سنی،شبیرشاہوانی،اور پروفیسر نظام شاہوانی شامل ہے لاپتہ ہو گئے لاپتہ پروفیسرز کی گاڑی نواحی علاقہ غلام پڑینز سے برآمد کرلی گئی پولیس کے مطابق تینوں پروفیسرز بی اے کے جاری امتحات کے وزٹ کیلئیکوئٹہ سے خضدار جارہے تھے۔لاپتہ پروفیسرز میں سے دو پروفیسر شبیر شاہوانی اور نظام شاہوانی کانک کے علاقے سے منظر عام پر آگئے۔ایک پروفیسرڈاکٹر لیاقت سنی تاحال لاپتہ ہے۔ ایس پی پولیس مستونگ محمد بلوچ کے مطابق لاپتہ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی کی بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے دو پروفیسرز کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ لاپتہ پروفیسر کی بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


