تعلیمی نصاب کے کورسز پر مبنی ایک مخصوص تعلیمی ٹیلی ویژن چینل پر نشریات شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ کے آغاز تک تعلیمی نصاب کے کورسز پر مبنی ایک مخصوص تعلیمی ٹیلی ویژن چینل اپنی نشریات شروع کر دے گا۔ منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کورونا وائرس کے باعث سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے اٹھایا جا رہا ہے۔ تعلیمی چینل سکولوں کے نصاب پر مبنی پروگرام پیش کرے گا جس کا مقصد چھٹیوں کے دوران طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے، اس سلسلے میں بہت سا کام کرنے کو باقی ہے تاہم امید ہے کہ یہ آئندہ ماہ کے شروع میں اپنی نشریات کا آغاز کر دے گا۔
Load/Hide Comments