تنخواہ کے سوا تمام غیر ضروری ترقیاتی اخراجات معطل کیے جائیں،رضا ربانی
اسلام آباد:سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت تنخواہ کے سوا دیگرتمام غیر ضروری ترقیاتی اخراجات کو معطل کرے۔رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ حکومت سرکاری ادارواں کو ہدایت جاری کرے کہ کسی ملازم کو نہ نکالا جائے اور خود مختار اور نیم خود مختار اداروں کو بھی ہدایت دے کہ کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے۔رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کسی کانٹریکٹ یا ڈیلی ویجز ملازم کو برخاست نہ کرنے کی بھی ہدایت کی جائے اور ملازمین کو ان کی تنخواہیں بھی ادا کی جائیں۔سابق چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ حکومت یقینی بنائے کہ نجی شعبے میں فیکٹری، ملز، کمپنی بھی حکومتی اقدامات پر عملدر آمد کرے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سست روی کا مظاہرہ کرتی ہے تو امن و امان کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔
Load/Hide Comments