امریکہ و افغان طالبان معاہدے پر عملدرآمد آج رات12بجے سے ہو گا

واشنگٹن(انتخاب نیو ز) امریکہ اور طالبان کے مابین پرتشدد کارروائیوں میں کمی وعدے پر عملدرآمد آج رات 12بجے سے شروع ہوگا دونوں فریقین اعتماد سازی کی بحالی کیلئے کارروائیوں پرتشدد کاروائیاں روکنے پر متفق ہو چکے ہیں آج رات سے سمجھوتے پر عملدرآمد شروع ہو جائیگا واضح رہے کہ اگر جنگ بندی پر عمل درآمد کامیاب رہا تو امریکہ اور افغان طالبان امن کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کریں گے جس کے بعد افغانستان میں 20سالوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے قریب ہو جائیں گے رواں ہفتے میں اتحادی و افغان فورسز، افغان طالبان کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جائیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں