ہمارا راستہ روک کر دیکھ لیں سب کو تنکے کی طرح بہا کر لے جائیں گے،مولانا فضل الرحمان

ملتان:جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ اورپی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے ملتان کے جلسہ کو تاریخ ساز اور کامیاب قراردیکر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاہور اور اسلام آباد کے جلسہ کو بھی کامیاب بنائیں۔اسٹبلشمنٹ ہمیں کمزور نہ کرے،ہماری تہذیب کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ہمارا راستہ روک کر دیکھ لیں سب کو تنکے کی طرح بہا کر لے جائیں گے۔وہ ملتان کے گھنٹہ گھر مں ی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکمران سن لیں کہ جیسے ملتان جلسہ میں کامیاب ہوئے ویسے ہی تمہارا تخت گرانے میں بھی کامیاب ہوں گے، ہم نے سیاست کے ہر مسئلے سے عمران خان کو لا تعلق کردیا ہے، لاہور جلسے کے بعد ان کا جنازہ نکلے گا، جمعہ اور اتوار کو ملتان میں ہونے والے تشدد کے خلاف احتجاج کریں گے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ڈنڈا دکھایا تو یہ دم دبا کر بھاگ گئے،ان کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔ جیسے ملتان جلسہ میں کامیاب ہوئے ویسے ہی تمہارا تخت گرانے میں بھی کامیاب ہوں گے۔ ہم نے سیاست کے ہر مسئلے سے عمران خان کو لا تعلق کردیا ہے۔ کارکنوں پر جو تشدد ہوا اس پر جمعہ اور اتوار کو پورے پاکستان کے تمام اضلاع میں احتجاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب 13 دسمبر کو لاہور میں ٹاکرا ہوگا۔ لاہور کا جلسہ ان کے لئے آخری کیل ثابت ہوگا وہاں سے ان کا جنازہ نکلے گا،ہمیں اسلام آباد تک ان کا پیچھا کرنا ہوگا۔ نہ ہم نے خود آرام کرنا ہے نہ آپ نے آرام کرنا ہے۔ اب ہم نے دن رات ایک کرکے لاہور کا معرکہ سر کرنا ہے پھر اسلام آباد کا معرکہ سر کرنا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے دھاندلی کو مسترد کردیا ہے ہم نے پہلے روز سے اقتدار کو تسلیم نہیں کیا، آپ نے ملک کی معشیت کو تباہ کردیا ہے۔ اگر ہم جلسہ نہیں کریں گے تو غریب کی آواز کون بنے گا؟ پورے ملک سے عوام لاہور کی طرف روانہ ہونگے۔ ہم قوم اور امت کی جنگ لڑرہے ہیں۔ اگر آج شہری نہیں نکلے گا تو وہ اپنے فرض سے دور ہٹے گا۔ ہم نے قوم کو ووٹ کا حق واپس دلانا ہے۔ہم نے صرف ڈنڈا دکھایا ہے،ہم بہت بری طرح تمہارا انجام کرسکتے ہیں ہمیں اشتعال نہ دلاؤ۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ طاقت ور ہو اور وہ ہمیں کمزور کرے یہ سودا نہیں چلے گا،پارلیمنٹ کو مضبوط بناؤ#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں