امریکا؛ نئی حکومت کی شعبہ اطلاعات کی ٹیم کے تمام عہدے خواتین کو تفویض
واشنگٹن:امریکی صدارتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے جوبائیڈن نے کابینہ ارکان کے بعد اب اپنی کمیونی کیشن ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس کے لیے تمام ذمہ داریوں کے لیے خواتین کو منتخب کیا گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نومنتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس نے وائٹ ہاؤس کے شعبہ اطلاعات کے لیے کیٹ بیڈنگفیلڈ کا انتخاب کیا ہے۔ صدر اوباما کے دور میں بھی جوبائیڈن کے ساتھ کام کرنے والی کیٹ بیڈنگفیلڈ انتخابی مہم میں جو بائیڈن اور کاملا ہیرس کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر رہی ہیں۔
Load/Hide Comments


