ڈاکو پاکستان سے پیسہ لوٹ کر لندن میں بیٹھے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے انٹرویوز ہر پاکستانی کیلئے شرمندگی کا باعث ہیں،ڈاکو پاکستان سے پیسہ لوٹ کر لندن میں بیٹھے ہیں، ہم انہیں ابھی تک پاکستان نہیں لا سکے یہ ہماری ناکامی ہے،طانوی حکومت کو نوازشریف اور اسحاق ڈار کے حوالے سے نظرثانی کرنی چاہیے۔منگل کو سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اسحاق ڈار کے اس طرح کے انٹرویو ہر پاکستانی کیلئے شرمندگی کا باعث ہے،ڈاکو پاکستان سے پیسہ لوٹ کر لندن میں بیٹھے ہیں، اس طرح کے ڈاکوؤں کو پناہ دینے پر برطانوی حکومت کو سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں انسانی حقوق کی بات کی جاتی ہے، غریبوں کا اس طرح پیسہ لوٹنا بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار انتہائی بے حیائی سے لندن میں رہ رہے ہیں،ہم انہیں ابھی تک پاکستان نہیں لا سکے یہ ہماری ناکامی ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کو نوازشریف اور اسحاق ڈار کے حوالے سے نظرثانی کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں