تحریک انصاف کے ایم این اے فرخ حبیب کے نام پر فراڈ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے فرخ حبیب کے نام کا سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بناکر لوگوں سے فراڈ کرنے والے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزم کے خلاف ایم این اے فرخ حبیب کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔
ملزم لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر فراڈ کرتا تھا اور ایک خاتون سمیت 2 شہریوں سے تین لاکھ پچھتر ہزار روپے لوٹ چکا ہے۔
شیخوپورہ،ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی 80سالہ والدہ کے خلاف بھی فراڈ کا مقدمہ درج
ملزم یونیورسٹی اور سرکاری اسپتالوں میں نرسنگ کی نوکری کا جھانسا دیتا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق نوکری کیلئے ایک لڑکی کا رابطہ کرا کر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سائبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں