گورنر بلوچستان ادارے میں مداخلت کر رہے ہیں،سابق چیئرمین ہلال احمر

کوئٹہ:سابق چیئر مین ہلال احمر بلوچستان سید شبیر بائیان نے کہا ہے کہ چیئر مین ہلال احمر بلوچستان کی تقرری غیر قانونی ہے کوئی وکیل اس عہدے پر نہیں آسکتا گورنر بلوچستان ادارے میں مداخلت کر رہے ہیں اپنے حقوق کے لئے سپریم کورٹ جائیں گے اگر گورنر بلوچستان نے غیر قانونی فیصلے کو واپس نہ لیا تو گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ سید شبیر بائیان نے کہا کہ گورنر بلوچستان نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے انہیں بلا وجہ چیئر مین کے عہدے سے ہٹایا اور اپنے چیمبر کے وکیل اکرم شاہ کو چیئرمین ہلال احمر بلوچستان تعینات کردیا جس پر انہوں نے عدالت میں ثبوت بھی فراہم کئے تاہم انکی درخواست کو ڈس مس کردیا گیا جس پر وہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے انہوں نے کہا کہ پریکٹس کرنے والا وکیل چیئر مین بننے کے لئے اہل نہیں اس پر بار کونسل کو بھی آگاہ کیا ہے جبکہ اسی وکیل کو تما م یونیورسٹیوں کا لیگل ایڈوائزر بھی بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گورنر نے اگر غیر قانونی فیصلہ واپس نہ لیا تو وہ گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں