لیویز کی پولیس میں انضمام کے حق میں نہیں ہوں،ضیاء لانگو

چمن:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ملک کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں مشکلات زیادہ ہیں ملکر اس کے حل کی کوشش کرینگے بی ایریا میں امن وامان لیویز فورس کی ذمہ داری ہے لیویز کی پولیس میں انضمام کے حق میں نہیں ہوں پاک افغان چمن بارڈر کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں مذکورہ اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہے چمن اکنامک زون ہے روزگار کے مواقعوں سے حالات بہتر ہونگے ان خیالات کااظہارانہوں نے چمن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل اور اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ودیگر بھی موجود تھے جمعہ کے روز صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو،ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل اور اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی جمعہ کے روز چمن میں تاجروں اور اہلکاروں کے درمیان پیش آنے والے واقعے میں شہداء کی فاتحہ خوانی کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے فاتحہ خوانی کی بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر ضیاء اللہ لانگو نے واقعے میں شہداء اور زخمیوں کیلئے امداد کااعلان بھی کیا انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ہمسائیہ ملک ہیں جس کے ساتھ غلط فہمیاں دورکرکے بہتر تعلقات کے خواہاں ہے تاکہ کاروباری افراد کو سہولت مل سکے انہوں نے مزیدکہاکہ پاک افغان بابددوستی پرپیش آنے والے واقعات کی روک تھام کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونماء نہ ہو اور پاک افغان سرحدپر آنے جانے کیلئے ایک میکنزم بنانے کیلئے کوشش کررہے ہیں جو کہ انشاء اللہ جلد میکنزم مکمل ہوگا انہوں نے میڈیا بریفنگ میں مزیدکہاکہ چمن کو اکنامک زون میں آتاہے جس پر یہاں پر روزگار کے مواقع بہتر ہونگے جبکہ لیویز فورس کو ہم نے جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کوشاں ہیں اورلیویز فورس کی بجٹ کو ہم نے اربوں میں لایاہے لیویز فورس کے پاس گاڑیوں کی کمی تھی جس کو ہم پوراکررہے ہیں اور ان کیلئے بیس کروڑ روپے کا اسلحہ بھی ہم نے ہی دیاہے ہماری گورنمنٹ نے لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوارکرلیاہے اور ان کیلئے بہتر تفتیش کی سہولت مہیاء کررہے ہیں اور ان کو اپنا انٹیلی جنس بناکردے رہے ہیں جس میں ان کیلئے مزید آسانیا ں ہونگی اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں