بھارت کے کسانوں کے احتجاج پرجسٹن ٹروڈو کے بیانات پر تنبیہ

نئی دہلی (شِنہوا)بھارت کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز بھارت میں کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کرکے آگاہ کیا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، ان کی کابینہ کے وزرا اور قانون سازوں کی جانب سے بھارتی کسانوں سے متعلقہ امور پر بیانات بھارت کے اندرونی امور میں ناقابل قبول مداخلت ہیں۔کینیڈا کے سفیر کو جاری سفارتی مراسلے میں کہا گیا کہ اگر اس طرح کے اقدامات جاری رہے تو بھارت اور کینیڈا کے تعلقات پر سنگین نقصان دہ اثرات مرتب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں