کرونا، سندھ میں عوام جبکہ بلوچستان میں موج مستی ترجیح ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے بلوچستان کی حکومت کی سنجیدگی پکنک منانے اور پارک میں بچوں کی بمپر کاریں (برقی کاریں)۔چلانے میں ظاہر ہوچکی ہے۔کورونا وائرس کی حوالے سے صرف احتیاطی تدابیر کی تلقین کی حامل صوبائی حکومت کی ترجیحات سیر سپاٹے ہیں۔حکمران اگر غیر سنجیدہ ہونگے تو عوام دو قدم آگے ہونگے۔سندھ حکومت کی ترجیحات عوام اور بلوچستان حکومت موج مستی۔نیشنل پارٹی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ سماجی رابطے اور میل جول میں محتاط رہے۔تاکہ وائرس کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکے۔بیان میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کو روز اول سے سنجیدہ نہیں لیا گیا جس کا خمیازہ بیماری اور روزی روٹی کے حصول میں مشکلات کو پورا ملک بھگت رہا ہے۔اب بلوچستان میں قرنطینہ سینٹر میں ناقص انتظامات اور ٹیسٹ کے مناسبت جو اطلاعات گردش کررہی ہے۔وہ دوبارہ بہت بڑی غفلت کا سبب بن رہی ہے۔جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ صوبے کا انتظامی سربراہ نے دو چار وڈیوز جاری کرکے خود کو تمام فرائض سے الگ کرکے پکنک منانے کو ترجیح دی جو باعث حیرت ہے۔اس سنگین صورتحال میں ایسے رویے وائرس کے روک تھام میں مشکلات کا ذریعہ بنتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت سندھ جس انداز سے کورونا وائرس کے حوالے الرٹ اور فکر مند ہے۔اس کو دنیا سہرا رہی ہے۔دیگر صوبوں کو بھی سندھ حکومت کی تقلید کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں