دوسروں کو بھاشن دینے والے خود پکنک منارہے ہیں، ملک نصیر شاہوانی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان سوشل میڈیا اور دیگر فورم پر عوام اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کو اس حوالے سے بھاشن دیتے ہیں اور خود پکنک منانے کے لئے بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں پکنک پوائنٹ پر گھوم رہے ہیں دوسرے صوبوں کے وزراء اعلیٰ اپنے صوبوں میں عوام کے درمیان رہ کر ان کی خدمت کے جذبے سے اقدامات اٹھا رہے ہیں یہاں جاری ہونے والے اپنے بیان میں ملک نصیر احمد شاہوانی کا کہنا تھا کہ آج پورا صوبہ کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤکو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن پر ہے اور روزانہ دیہاڑی کرنے والے دیگر مزدور اپنے بچوں اور اہل خانہ کا پیٹ پالنے کے لئے مزدوری سے پریشان ہیں اس صورت حال میں وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان لوگوں کو راشن اور رقم دے تاکہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں لیکن وزیراعلیٰ اس مشکل وقت میں صوبے کے عوام کو تنہا چھوڑ کر اپنی فیملی کے ساتھ جھل مگسی کے علاقے میں پکنک پوائنٹ پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں ہشاش بشاش نظر آ رہے ہیں جو میڈیا سمیت ہر فورم پر عوام کو مختلف حوالوں سے بھاشن دیتے ہوئے نظر آتے ہیں انہیں اس مشکل گھڑی میں بلوچستان میں اپنے لوگوں کے درمیان بیٹھ کر اس مہلک وائرس سے بچاؤ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے نہ کہ مختلف مقامات پر پکنک کی غرض سے گھومنے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں