نوشکی، منشیات میں استعمال ہونے والے کیمیکلز برآمد
نوشکی:نوشکی لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے مل کے علاقے سے منشیات میں استعمال ہونے والے کیمیکلز برآمد کر لی اسسٹنٹ کمشنر ثوبان سلیم دشتی تحصیلدار نوشکی امتیاز بلوچ رسالدار میجر سردار زادہ بہرام خان مینگل نے نوشکی لیویز ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نوشکی کپٹن ر جمیل احمد کے خصوصی ہدایت پر نوشکی لیویز نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے یونین کونسل مل کے علاقہ کچکی سے زیر زمین چھپاے گہے پچاس جریکین میں سینکڑوں لیٹرزخطرناک کیمیکل برآمد کیے انہوں نے کہا کہ یہ کیمیکلز افغانستان اسمگل کرکے انھیں مختلف قسم کے منشیات کی تیاری میں استعمال کیا جانا تھا مگر نوشکی لیویز نے منشیات اسمگلرز کا منصوبہ ناکام بنایا انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف نوشکی لیویز کی کاروائیاں جاری رہے گے۔
Load/Hide Comments


