گریشہ میں قائم لائبریری کی فعالیت کےلیے بھر پور تعاون کرونگا ، اے سی نال
دامنِ شاشان پبلک لائبریری گریشہ کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنرنال جناب منیر احمد سومرو ، بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نال زون ، بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن(پجار) نال زون اور پبلک لائبریری نال کے دوستوں سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر نال نے لائبریری کمیٹی کے جدوجہد کو سراہا اور انہوں نےکہا کہ میں لائبریری کا جلد دورہ کرونگا اور انہوں نے لائبریری کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کی۔
دوسری جانب بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نال زون اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن(پجار) نال زون کے دوستوں نے کہا کہ علم و شعور ہمارے اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہم ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔
اور پبلک لائبریری نال کے دوستوں نے دامن شاشان پبلک لائبریری گریشہ کے لئے کتابیں عطیہ کی اور انہوں نےکہا کہ نال اور گریشہ کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرینگے۔
Load/Hide Comments


