باکسر محمد وسیم فلپائنی حریف سے لڑنے کیلئے تیار، مقابلہ 19 دسمبر کو ہوگا

لاہور: پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی پاکستان میں پہلی فائٹ انیس دسمبر کو ہوگی۔ انہوں نے فلپائن کے حریف جینی بوائے بوکا سے مقابلے کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔
باکسر محمد وسیم اور جینی بوائے بوکا کے درمیان مقابلہ گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ ادھر گلاسگو میں ایلیمنٹر فائٹ کیلئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ تیاریوں کے بعد محمد وسیم کی جلد پاکستان واپسی ہو گی۔
فلپائنی باکسر جینی بوائے بوکا 20 میں سے 14 باوٹس جیت چکے ہیں۔ پاکستانی باکسر یہ باؤٹ جیت کر ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے اہل ہونگے۔ محمد وسیم نے گیارہ باؤٹس میں سے دس جیتے، سات ناک آؤٹ ہیں۔ زندہ دلان کے شہر میں جوشیلے بھڑکیلے کھیل کا میلہ سجنے کو تیار ہے، باکسنگ پرستار کا انتظار بڑھنے لگا ہے۔
Load/Hide Comments