ترقی پذیرممالک اپنی اشرافیہ کی کرپشن کے باعث غربت کا شکار ہیں،عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے بااثرلوگوں نے دولت امیر ممالک میں جمع کر رکھی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ناجائز دولت کو ہدف بنانے کےحوالےسے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کےعزائم کا خیرمقدم کرتاہوں۔

میں ناجائز دولت کو ہدف بنانے کےحوالےسے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کےعزائم کا خیرمقدم کرتاہوں۔ ترقی پذیر ممالک اپنی بدعنوان اشرافیہ جو منی لانڈرنگ کےذریعے دولت امیر ملکوں اورٹیکس چوری کےغیر ملکی ٹھکانوں میں منتقل کرتی ہے، کےہاتھوں مفلسی کےگھاٹ اتارےجارہےہیں

وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک اپنی بدعنوان اشرافیہ کی کرپشن کے باعث غربت کا شکار ہیں، ترقی پذیر ممالک کے بااثر افراد منی لانڈرنگ کےذریعے دولت امیر ملکوں اور ٹیکس چوری کے غیر ملکی ٹھکانوں میں منتقل کرتے ہیں، ان ہی کی وجہ سے یہ ممالک مفلسی کےاگھاٹ اتارےاجارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں