افغانستان، خود کش کار بم دھماکہ،تین فوجی اور ایک حملہ آور ہلاک

کابل (آن لائن) افغانستان میں خود کش کار بم دھماکے کے نتیجے میں تین فوجی اور ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ غزنی کے ضلع آندار میں فوجی اڈے کے باہر وردی میں ملبوس حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو اووقت دھماکے سے اڑا دیا جب حملہ آور کی شناخت ظاہر ہو جانے پر سکیورٹی اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کر دی۔ دھماکے کے نتیجے میں حملہ ٓاور اور تین فوجی ہلاک جبکہ دو سکیورٹی اہلکار زخمی گئے۔ دریں اثنا مذکورہ علاقے میں ہی اور فوجی کیمپ کے قرہیب دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک سیکورٹی اہلکاروں نے پکڑ لیا۔ تاہم ٹرک کے ساتھ موجو د دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں