عوام کے احتجاج کے سامنے آمر ڈھیر ہوگئے سلیکٹڈ تو کٹھ پتلی ہیں، پلوشہ خان

اسلام آباد :مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عوام کے احتجاج کے سامنے آمر ڈھیر ہوگئے سلیکٹڈ تو کٹھ پتلی ہیں۔ اپنے بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ عوام کو حکومت کے خلاف بھڑکانے کیلئے فردوس اور گل کافی ہیں، پی ڈی ایم کی قیادت عمران خان کی طرح پولیس سے چھپ کر نہیں بیٹھے گی۔پلوشہ خان نے کہاکہ ٹائیگر اور شیرو پٹ رہے تھے نیازی پہاڑ میں چھپ کر پش اپ کر رہے تھے۔ پلوشہ خان نے سوال کیاکہ کیا دہشت گرد اور کورونا حزب اختلاف کے خلاف مامور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں