وہ جو کہتا تھا اسے چپڑاسی بھی نہ رکھوں اس کووزیر داخلہ رکھ دیا،احسن اقبال

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دیوالیہ پن کا ایک اور سرٹیفیکیٹ کہ وہ جو کہتا تھا میرے پاس ڈریم ٹیم ہے اس کی صفوں میں وزیر داخلہ کا اہل امیدوار بھی نہ نکل سکا۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ شیخ رشید کو مبارک ہو کہ وہ جو کہتا تھا اسے چپڑاسی بھی نہ رکھوں اس کے ہاتھوں وزارت داخلہ لیکر اسے ایکسپوز کر دیا- ویل ڈن شیخ صاحب۔

اپنا تبصرہ بھیجیں