احتساب کے نام پہ بلوچ رہنماؤں کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ بی ایس او پجار

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ، سینٹرل کمیٹی کے ممبر علی نواز بلوچ، آغا سلمان شاہ نے اپنے بیان میں نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ریفرنس پہ سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کے بلوچ رہنماؤں کو اور دیگر سیاسی کارکنان کو صرف اس لیے نیب کے ذریعے گرفتار اور خوفزدہ کیا جارہا ہے تاکے وہ اپنے وفاداریاں بدلے اور مصنوعی پارٹیوں کا حصہ بنے اور ان تمام ناکردہ گناہوں کا حصہ بن جاے جن پہ انسانیت شرما جاے ۔
بیان میں مذید کہا کہ رحمت جان ایک فرض شناس فرد ہے انہوں نے اپنے دور میں خلق و مخلوق کی جو خدمت کی حالیہ حکومت ان کی طرح کارکردگی نہیں دیکھا سکی جس کے بعد رحمت جان کو وفاداری نا بدلنے کے پاداش میں مشہور ہتھیار نیب سے نشانہ بنایا ایک سیاسی کارکن کے لئے سب سے اہمیت اس کا کمیٹمنٹ اس کا نظریہ اور اس کا پارٹی ہوتا ہے یہ بات نیشنل پارٹی کے ساتھیوں نے ثابت کر دیا کہ ہمیں وزارتوں کے لالچ سے اور نیب کے خوف سے نا تم خرید سکتے ہو نا ہی ہمارے وفاداریاں تبدیل کرسکتے ہو آخر میں انہوں نے دائر ریفرنس کو بدنیتی اور مصنوعی پارٹی کا منصوبہ بندی قرار دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں