تربت، ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق نوجوان زخمی

تر بت:تربت میں الگ الگ مقام پر دو ٹریفک حادثات، 2 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں پولیس ذارئع کے مطابق ڈنک کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس سے شیخانی بازار کے رہائشی محمد حسین نامی شخص جاں بحق ہوا، دوسرا حادثہ آج کالج روڈ چاکر اعظم چوک تربت پر پیش آیا، ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان رحمان ولد صالح موقع پر جاں بحق جبکہ اسکے دوسرا ساتھی سلمان ولد عبدالصمد شدید زخمی ہوا جنہیں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا، دونوں تربت شہر کے علاقے چاہ سر کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، فیملی کی جانب سے زخمی سلمان کو بہتر علاج کیلئے کراچی منتقل کیا جارہا ہے، پولیس کے مطابق ڈرائیور کو جائے وقوعہ پر گرفتار کر کے اسکے ٹریکٹر کو تحویل میں لے لیا ہے، اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں