بحرینی فضائی کمپنی کے اسرائیل کے ساتھ پانچ معاہدے
منامہ:خلیجی ریاست بحرین کے قومی فضائی کمپنی گلف ایئرنے اسرائیل کے ساتھ پانچ معاہدے کیے ہیں۔ بحرینی فضائی کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے گذشتہ ہفتے کے دوران اسرائیل کے دورے کے دوران صہیونی ریاست کی فضائیہ کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے 5 معاہدے کیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گلف ایئرنے اسرائیلی فضائی کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔بحرین کی کمپنی نے تل ایوی ایشن گروپ کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جس کے مطابق موخرالذکر اسرائیل میں گلف ایئر کی نمائندگی کرے گی۔بحرین کی ہواباز کمپنی نے اسرائیلی ایرو اسپیس انڈسٹریز گروپ کے ساتھ تل ابیب میں بین گوریئن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے والے گلف ایئرطیاروں کی دیکھ بھال سنبھالنے کے معاہدے پر اتفاق کیا۔کمپنی نے زمینی ہینڈلنگ، کارگو اور ہوائی اڈے کی دیگر سروسز سے متعلق اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔


