پی ڈی ایم عوام کا تحفظ جان بوجھ کر نظر انداز کر رہی ہے، حماد اظہر

اسلام آباد :وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت لوگوں کا تحفظ جان بوجھ کر نظرانداز کر رہی ہے، یہ کورونا وائرس پھیلاؤ کا سبب بن کر لوگوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ سیاست کا مقصد عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا اور ان کا تحفظ ہے،سیاست کا حتمی مقصد سیاسی اشرافیہ کی زندگی میں ہی بہتر لانا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اب تک بیرونی قرضوں کی سب سے زیادہ ادائیگی کر رہی ہے، قرضوں کی ادائیگی کے باوجود بیرونی قرضوں میں اضافے کی رفتار سست ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)حکومت کے آخری سال کے مقابلے میں بیرونی قرض بڑھنے کی رفتار سست ہے،جبکہ ہمارے غیرملکی ذخائر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں