قصورٗ ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی پراسرار موت
قصور میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد پراسرار طور پر موت کے منہ میں چلے گئے۔جان سے جانے والوں میں ماں اور تین بچے شامل ہیں جبکہ شوہر کی حالت تشویش ناک ہے۔اقصورمیں سہاری روڈپر ایک بھٹے پر کام کرنےوالےگھرانے کی خاتون آسیہ بی بی اور اس کے 3 بچے اقرا ،طیب اور افضل اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
گھرانے کے سربراہ بچوں کے باپ تنویر کی حالت بھی غیر ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس گھرانے نے رات کو کوئی زہریلا کھانا کھا لیا ہوگا تاہم اصل صورتحال کا علم تنویر کے ہوش میں آنے پر ہی ہو سکےگا۔
Load/Hide Comments


