پی ڈی ایم جلسہ،پنجابیوں کو انگریزوں کا ساتھی قرار دیا گیا، اسد عمر

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں اردو کو قومی زبان ماننے سے انکار کیا گیا تھا، لاہور میں ایک تقریر میں پنجابیوں کو انگریزوں کا ساتھی قرار دیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کراچی ہی میں قائد اعظم کے مزار کی بیحرمتی کی گئی تھی۔وفاقی وزیر اسد عمر نے لاہور کے جلسے پر اپنے ردعمل میں استفسار کیا کہ یہ لوگ اپنی چوری کی دولت بچانے کے لیے کس راستے پر چل پڑے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں