آئندہ سال مارچ میں بلوچستان کے 12سینٹرز ریٹائرہوجائینگے

کوئٹہ؛آئندہ سال2021ء میں 6سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد بلوچستان کے 12سینیٹرز ریٹائرڈ ہوجائینگے جن میں 3حکومتی جبکہ 8اپوزیشن جماعتوں کے شامل ہیں ایک آزاد ہے اس کے علاوہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے فیڈرل سیٹ پر منتخب ہونے والے سینیٹرسردار یعقوب خان ناصربھی ریٹائرڈ ہونے والوں میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق 11مارچ 2021 کو اپنی 6سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہونے والے 65 فیصد سے زائد سینیٹرز کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے ہے جن میں 12سینیٹرز بلوچستان کے شامل ہیں جن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے آغا شاہ زیب درانی،کلثوم پروین،نیشنل پارٹی کے میرکبیراحمدمحمدشہی،ڈاکٹراشوک کمار،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹرڈاکٹرجہانزیب جمالدینی،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سینیٹرعثمان خان کاکڑ، گل بشرا،بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور احمدکاکڑ،محمد خالد بزنجو،میرسرفراز احمد بگٹی،جمعیت علماء اسلام کے مولاناعبدالغفور حیدری اور آزاد میر محمدیوسف بادینی شامل ہیں اس کے علاوہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے فیڈرل سیٹ پر منتخب ہونے والے سینیٹرسردار یعقوب خان ناصربھی ریٹائرڈ ہونے والوں میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ سینیٹ 104 اراکین پر مشتمل ہے جس میں سے 4 فیڈریٹنگ یونٹس (صوبوں)میں سے ہر ایک سے 23، فاٹا سے 8 اور اسلام آباد سے اراکین شامل ہیں۔صوبے کیلئے مختص 23 نشستوں میں سے 14 جنرل نشستیں، 4 خواتین کے لیے، 4 ٹیکنوکریٹس کے لیے اور ایک اقلیتی رکن کے لیے ہے۔ایک سینیٹر کی مدت 6 سال ہے تاہم مجموعی تعداد میں سے 50 فیصد ہر 3 سال بعد ریٹائر ہوجاتے ہیں اور نئے سینیٹرز کے لیے انتخابات کرائے جاتے ہیں، ہر صوبے کے مختلف نشستوں کو پورا کرنے کے لیے ایک ہی منتقل شدہ حق رائے کے ذریعے متناسب نمائندگی کے نظام کے ساتھ انتخابات ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں