توشہ خانہ ریفرنس،عدالت نے جواب کیلئے نیب کو مہلت دے دی
اسلام آباد:احتساب عدالت کے جج اصغرعلی کی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادضبطگی کے خلاف مریم نوازشریف کی درخواست پر جواب کیلئے نیب کو مہلت دے دی۔گذشتہ روزسماعت کے دوران نیب کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعاکی گئی، عدالت نینیب استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔ یادرہیکہ مریم نوازنے درخواست میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ مری اور چھانگلہ گلی گھر نواز شریف کے نہیں کلثوم نواز کی ملکیت تھے،استدعاہے کہ مری اور چھانگلہ گلی گھر منجمد کرنے کے احکامات کالعدم قرار دیے جائیں۔
Load/Hide Comments


