حب میں بجلی اور گیس کا بحران سنگین
حب(نمائندہ انتخاب) بجلی اور گیس مہنگے ہونے کے ساتھ نایاب بھی ہو گئے حب میں بجلی اور گیس کا بحران ایک بار سنگین ہو گیا،شہری پھر سے لکڑیاں اور لالٹین کے دور میں چلے جانے پر مجبور ہو گئے حکومت کی دونوں اداروں پر گرفت کمزور پڑنے کے سبب عوامی اجتماع بھی بے اثر ہونے لگا،سوئی گیس بحران کے سبب شہریوں کو صبح کا ناشتہ دوپہر اور شام کو کھانے پینے کے انتظاما ت میں پریشانی ومشکلات کا سامنا جبکہ حب میں شہر کے مختلف حصو ں میں قائم سی این جی فلنگ پمپس اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی تسلسل سے جاری تو دوسری جانب شہری علاقوں میں گیس نایاب ہو کر رہ گیا اور چولہے بجھ گئے ہیں تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے آئے روز بجلی و گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ ہونے کے حب شہر میں سوئی گیس اور بجلی نایاب ہو نے لگا صبح صادق سے رات گئے تھے گیس بندش معمول بن گیا گیس بحران کے باعث شہریوں بلخصوص گھریلو صارفین صبح ناشتہ اور دوپہر و شام کا کھانا پکانے میں کافی مشکلات و پریشانی کی دور سے گزرنے پر مجبور ہوگئے اور ایک مرتبہ پھر سے لکڑی،موم بتی،لالٹین کا دور شروع ہو گیا سوئی گیس بحران کے باعث شہری کھانے پینے کی ضروریات کو پوری کرنے کیلئے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ دوسری جانب شہریوں کی جانب سے مسلسل سوئی گیس اور بجلی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور متعلقہ اداروں کے حکام بالا سے ملاقاتیں اور یقین دہانیاں بھی بے معنیٰ اور بے اثر ثابت ہو گئے اس حوالے سے حب کے عوامی حلقو ں کا کہنا ہے کہ حب شہر اور ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس بحران سنگین صورتحال کرتا جارہا ہے گزشتہ تین ماہ سے مختلف علاقوں میں گیس کا نام ونشان تک نہیں ہے بعض علاقوں میں گیس بالکل ہی نایاب ہو چکا ہے تو بعض علاقوں میں پریشر میں کمی کا سامنا ہے جو کہ گیس نہ ہونے کے برابر ہے ایک جانب سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کرلیا گیا ہے تو دوسری جانب حکومت کی جانب سے آئے روز انکے نرخوں میں اضافہ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے اور عوام کو ٹیکس بوجھ تلے روندا جارہا ہے عوامی حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ شہر ی علاقوں میں گیس نایاب ہو چکا ہے اور پائپ لائنوں میں گیس پریشر ہی نہیں ہے جبکہ حب کے صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنوں کو وافر مقدار میں گیس فراہم کیا جا رہا ہے لیکن حب شہریوں کو سوئی گیس کی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے اور گزشتہ دو دنوں سے حب میں سرد ی کی لہر بھی جاری ہے اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے جہاں پر شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے وہی پر نمازیوں کو وضو کرنے کیلئے گرم پانی تک دستیاب نہیں ہے انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی اور حکومتی اعلیٰ حکام سے حب شہر میں سوئی گیس اور بجلی بحران کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


