گوادرمیں باڑدائمی نہیں،خدشات مفروضے ہیں، کہدہ بابر بلوچ
گوادر:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر کہدہ بابر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی سے ناخوش قوتیں گوادر سٹی کو محفوظ بنانے کے لئے فنسنگ کے خلاف سازشیں کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر باڑ کے منصوبے کے متعلق خدشات اور تحفظات مفروضے ہیں، حقائق کو جانے بغیر آہ و بکا کی جارہی ہے گوادر کی ترقی سے ملک دشمن قوتیں نا خوش ہیں جنہوں نے گوادر کے پر امن حالات کو خراب کرنے کے لئے ہندوستان کی مدد سے یہاں پر دہشت گردی کے واقعات کرائے گئے۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں باڑ لگانے کا منصوبہ سیف سمارٹ سٹی کے منصوبہ کا حصہ ہے۔ باڑ کا منصوبہ دائمی نہیں ہے بلکہ پہلے مرحلے میں شہر کی فل پروف سیکورٹی کو مستحکم کرنے کے لئے باڑ لگایا جارہا ہے جو آگے چل کر دور منتقل کیا جائے گا،باڑ لگانے سے شہریوں کی نقل و حمل محدود نہیں بلکہ شہریوں کو چیک پوسٹ کے مختلف مراحل سے گزرنے کی تکلیف سے چھٹکارہ ملے گا جس سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا، سینیٹر کہدہ بابر بلوچ نے کہا کہ گوادریونیورسٹی کا منصوبہ اگلے سال کے مالی سال کی پی ایس ڈی میں شامل کیا جائے گا گوادر شہر کی ترقی اور مقامی آبادی کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہوں، گوادر کے نئے ماسٹر پلان کے منصوبے میں گوادر کی قدیم آبادی یعنی اولڈ سٹی کو شفٹ نہیں کیا جائے گامیری کوششوں سے گوادر کی آبادی کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کی فعالیت بھی میری کوششوں سے ممکن ہوگئی ہے، پانچ سال سے گوادر پورٹ کو فعال کرنے کے حوالے سے زبانی کلامی دعوں پر انحصار کیا گیا ہے، وفآقی حکومت اور چیئرمین سنیٹ کے تعاون سے قانون سازی کرکے گوادر پورٹ کو تئیس سال کے لئے ٹیکس چھوٹ کا درجہ دلایا گوادر پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ شروع کیا گیا ہے اگلے ماہ گوادر پورٹ سے پاور پلانٹ کا منصوبہ جنریٹ کیا جارہا ہے جس سے مقامی سطح پر انرجی کا بحران کم کیا جاسکتا ہیاگلے چھ ماہ کے دوران گوادر شہر کی قدیم آبادی کی بحالی اور ترقی کا منصوبہ شروع کیا جائے گا جس کے لئے منصوبہ بندی مکمل کی گئی ہے اور کنسلٹنٹ بھی ھائیر کیا گیا ہے۔ گوادر کا مستقبل تابناک ہے، گوادر کی بزنس کمیونٹی گوادر پورٹ سے استفادہ حاصل کرے، گوادر کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے مقامی کاروباری افراد کے لئے رعایتیں رکھی گئی ہیں۔


