بالی ووڈ، کرن جوہر کو نوٹس جاری

بھارتی فلمی دنیا کے بڑے نام کرن جوہر کو بھی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ڈرگز کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں نوٹس جاری کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر سے گزشتہ برس ان کی جانب سے منعقد کی گئی پارٹی سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس کی تحقیقات بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال اور ڈرگز مافیا تک پہنچ گئی۔ اس حوالے سے بھارتی تحقیقاتی ادارے نے مختلف اداکاروں اور فلم سازوں کو نوٹسز جاری کیے جبکہ کچھ نے ڈرگز کے استعمال کا اعتراف بھی کیا جو اب ضمانت پر رہا ہیں۔حال ہی میں اسی ادارے این سی بی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے انڈسٹری میں ڈرگز مافیا کی ایک بڑی چین توڑ دی ہے۔ تاہم یہ دعوے اپنی جگہ لیکن سیلبریٹیز کو نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ اب تک نہ تھم سکا۔حالیہ رپورٹس کے مطابق اب این سی بی کے رڈار پر معروف فلم ساز و ہدایتکار کرن جوہر بھی آگئے ہیں۔این سی بی نے انھیں ان سے جولائی 2019 میں ان کی جانب سے رکھی گئی ایک پارٹی کی تفصلات طلب کی ہیں۔ادارے نے ہدایت کار کو اس نوٹس کا جواب 18 دسمبر کو جمع کروانے کے لیے کہا ہے، جہاں انھیں اپنا نمائندہ بھیجنے کی بھی اجازت ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جس پارٹی کی تفصیلات طلب کی گئی ہے اس میں بالی ووڈ اسٹارز دیپیکا پڈوکون، رنبیر کپور، وکی کوشل، شاہد کپور، ورن دھون، ملائیکا ارورا، ارجن کپور، زویا اختر، ایان مکرجی و دیگر شریک ہوئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں