شہبازشریف ہمیشہ اپنے بھائی نوازشریف کے ساتھ ہی چلتے ہیں‘ محمد زبیر

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشر یف کے تر جمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا اپنا ایک بیانیہ ہے لیکن وہ ہمیشہ اپنے بھائی نوازشریف کے ساتھ ہی چلتے ہیں۔جمعرات کے روز گفتگو میں محمد زبیر نے کہا کہ مریم نواز کو سب پارٹی میں لیڈر مانتے ہیں، وہ وکٹ کے صرف ایک طرف کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ لاہور پی ڈی ایم کے جلسے میں مریم نواز کی تقریر کے دوران جلسہ گاہ میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔سینیٹ الیکشن کے متعلق سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کرنے کا اختیار حکومت کو کس نے دیا ہے؟ عمران خان کون ہوتے ہیں سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کروانے کا اعلان کرنے والے؟ انہوں نے کہا کہ یہ تو کہتے ہیں کہ اداروں کو مضبوط ہونا چاہیے لیکن خود ہی کمزور اور تباہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کب ہوں گے یہ بتانا حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا اپنا ایک بیانیہ ہے لیکن وہ اپنے بھائی نوازشریف کے ساتھ ہی چلتے ہیں۔ رانا شیر علی کی راناثنااللہ کے متعلق باتوں پر انہوں نے کہا کہ شیر علی سیاسی طور پر ایکٹو آدمی نہیں ہیں، وہ کبھی بھی راناثنااللہ کے متعلق اچھی بات کر ہی نہیں سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں