سردار عثمان بزدار شہباز شریف سے کابینہ کے حجم میں بازی لے گئے
لاہور:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے کابینہ کے حجم میں بازی لے گئے۔ماضی میں بھی قومی خزانے کی بچت کیلئے وزرا کی تعداد کم رکھنے پر توجہ دی گئی مگر اس بار وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے پیش رو میاں شہباز شریف سے بازی لے گئے ہیں، سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی کابینہ کے ارکان کی تعداد 34 تھی جبکہ موجودہ وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے اپنی کابینہ میں 36 وزرا شامل کرکے میاں شہباز شریف کاریکارڈ توڑ دیا ہے، اس وقت پنجاب کابینہ کا مجموعی حجم 43 ارکان ہیں جس میں 37 وزرا، 3 مشیر اور 3 معاونین خصوصی شامل ہیں۔5صوبائی وزرا کیساتھ لاہور کابینہ میں سر فہرست ضلع ہے جبکہ فیصل آباد 4 وزرا کیساتھ دوسرے نمبر پر آگیا۔
Load/Hide Comments


