سکھر‘ حیدرآباد‘ ہوشاب‘ آواران‘ تھاکوٹ‘ رائیکوٹ اور منگلا میرپور مانسہرہ بھی مستقبل کے منصوبوں کا حصہ ہیں‘ مراد سعید
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کردی گئی، وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کام کی رفتار تیز ہونے سے ہزاروں لوگوں کو بلواسطہ روزگار مل رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت مواصلات نے سی پیک منصوبوں کے حوالے سے ویڈیوز جاری کردی جس میں مراد سعید کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان چین دوستی کی مثال اورملک وقوم کی ترقی کا باعث ہے۔سی پیک کے تحت 2اہم شاہراہوں کی تکمیل مکمل ہوچکی۔ ہکلہ ڈی آئی خان بھی جون تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ خضداربسمہ منصوبے کا 40فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ مستقبل کے منصوبوں میں یارک ساگوژوب اور گلگت شندور چترال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سکھرحیدرآباد، ہوشاب آواران، تھاکوٹ رائیکوٹ اور منگلامیرپورمانسہرہ بھی مستقبل کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔ خوشاب آواران پر کام کا آغاز آئندہ ماہ ہو شروع گا۔سکھرحیدرآباد کاٹینڈر ہوچکا، کراچی تک موٹروے مکمل ہوجائے گا۔


