الیکشن کمیشن سندھ کے 11ملازمین برخاست، 3 کو جبری ریٹائر کر دیا گیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے 11ملازمین کو ملازمت سے ہٹا دیا گیا جبکہ 3 ملازمین کو جبری ریٹائر کر دیا گیا۔جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صوبائی دفتر سندھ (کراچی) میں 2015 میں کی گئی بھرتیوں کے حوالے سے شکایات کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کے گریڈ 20 کے افسر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد اپنی رپورٹ مجاز افسران کو جمع کرا دی تھی۔ اس رپورٹ کی روشنی میں مجاز افسران نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 11 ملازمین کو ملازمت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جبکہ3 ملازمین کو جبری ریٹائر کیا گیا ہے، تین ملازمین کے خلاف کارروائی بھی آخری مراحل میں ہے۔(ع ا)

اپنا تبصرہ بھیجیں