امریکی ایئرلائن میں ٹیسٹ پائلٹس کو نامناسب کوچنگ دینے کا انکشاف

امریکی سینیٹ کے تفتیش کاروں نے بوئنگ اور ایف اے اے کے عہدیداروں پر "اہم معلومات کو چھپانے کی کوشش” کا الزام عائد کردیا۔
امریکی سینیٹ کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ بوئنگ کے عہدیداروں نے کمپنی کے 737 میکس طیارے کی بحالی کی کوششوں کے دوران ٹیسٹ پائلٹوں کو "نامناسب” کوچنگ دی۔
امریکی سینیٹ کے تفتیش کاروں نے بوئنگ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے عہدیداروں پر "اہم معلومات کو چھپانے کی کوشش” کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹس کی کوچنگ نامناسب طریقے سے کی گئی۔
ایف اے اے نے کہا ہے کہ رپورٹ متعدد غیر تصدیق شدہ الزامات پر مشتمل ہے۔ 737 میکس طیارے کا مکمل جائزہ لیا گیا ہے۔
بوئنگ کا کہنا ہے کہ وہ معاملےکا دوبارہ جائزہ لیں گے۔ ایف اے اے نے گذشتہ ماہ بوئنگ 737 میکس کو دوبارہ اڑان بھرنے کیلئےکلیئر قرار دیدیا تھا۔
امریکی ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ بوئنگ737 میکس کی امریکا میں پروازیں 29 دسمبر سے متوقع ہیں۔
انڈونیشیا اور ایتھوپیا میں ہونے والے جان لیوا حادثات کے بعد مارچ 2019 میں بوئنگ میکس 737 طیاروں کو گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں