پنجاب کے کنٹریکٹ اساتذہ کا احتجاج، بنی گالا جانے کی کوشش میں 4 اساتذہ گرفتار
پنجاب کے کنٹریکٹ اساتذہ نے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے بنی گالا جانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں پولیس نے 4 اساتذہ کو ناکے پر ہی حراست میں لے لیا۔
آگے بڑھنے والے اساتذہ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی جبکہ مظاہرین کچھ دیر منتشر ہوئے اور پھر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔
بنی گالہ جانے والے تمام راستے سیل کردیے گئے ہیں جبکہ احتجاج کے سبب اسلام آباد مری روڈ پر شدید ٹریفک جام ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، لوگ راستے میں پھنس گئے ہیں۔
پنجاب کے سیکنڈری اسکولز کے کنٹریکٹ اساتذہ غیر مشروط طور پر مستقل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ 11ہزارکنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کیا جائے، مطالبات کی منطوری تک احتجاج جاری رکھا جائےگا۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اساتذہ کوکارسرکارمیں مداخلت اورکورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرحراست میں لیاجارہاہے، اساتذہ کومتعدد باربتایاگیاتھا کہ احتجاج کی صورت میں گرفتاریاں ہوں گی۔


