سینیئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، شہری کے زخمی ہونے پر احتجاج

پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سینیئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سینیئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل اوسی پربھارتی فائرنگ اور گولہ باری پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ترجمان نے بتایا کہ بھارتی فوج نے 19 دسمبرکو ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے اکھوڑی گاؤں کا ایک رہائشی زخمی ہوا۔
ترجمان کے مطابق بھارتی سفارت کارکوبتایا گیاکہ بھارتی افواج ایل اوسی پرتسلسل سے شہری آبادی کوبھاری اسلحہ سے نشانہ بنارہی ہے، بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں