بیلہ سے غیرملکی شخص گرفتار
بیلہ:بیلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی باشندے کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بیلہ انسپکٹر محمد اسحاق رونجھو نے دوران گشت پولیس پارٹی اے ایس آئی اکبر موسی اے ایس آئی امان اللہ رونجھو کانسٹیبل سجاد حسین کے ہمراہ اتوار کے روز کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر ملکی باشندے ایمانول ولد اینورم کرسچن لاگوس سٹی نایجریا کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


