پی ڈی ایم صرف ہوائی فائرنگ کررہی ہے، سراج الحق
کراچی:امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم صرف ہوائی فائرنگ کررہی ہے، عملی اقدامات کچھ نہیں کر رہی۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میرے خلاف ہزاروں لوگ نکلے تو میں استعفی دے دوں گا، خیبر پختونخواہ میں ہزاروں لوگ حکومت کے خلاف نکلے ہیں۔ اب عمران خان استعفی دیں گے یا پھر یوٹرن لیں گے یہ وقت بتائے گا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت خارجہ محاذ پر سو فیصد ناکام ہوچکی ہے، کشمیریوں نے پاکستان کی محبت کیلئے پانچ لاکھ نوجوانوں نے قربانیاں دیں،موجودہ حکومت کے تمام اعلانات اور دعوے جھوٹے ثابت ہوئے،گلگت کے حوالے سے موجودہ حکومت نے کسی کو اعتماد میں لیے بغیر پالیسی بنائی۔سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ پورے ملک میں غربت ناچ رہی ہے،ملک کے نوجوان بے روزگار ہیں،اس وقت میں سیاسی انارکی اور عدم برداشت ہے۔اس موقع پر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں عالمی وبا کے دوران انسانی خدمات بہتر انداز میں انجام دیں۔


