عرب امارات کے شیوخ کا وفد تلور کے شکار کے لیے دالبندین پہنچ گیا

دالبندین:متحدہ عرب امارات سے گیارہ رکنی وفد تلور کا شکار کھیلنے پہنچ گیا۔وفد کی قیادت شاہی خاندان کے شیخ طحنون بن محمد النیھان کررہے ہیں، ذرائع کے مطابق دالبندین ائرپورٹ پر سول و عسکری حکام نے وفد کا استقبال کیا۔چیئرمین سینیٹ کے بھائی بھی عرب شکاریوں کی وفد کے ہمراہ ہیں۔ وفد ائرپورٹ سے بذریعہ سڑک سخت سیکورٹی میں نوکنڈی چلے گئے، سرکاری ذرائع کے مطابق عرب شکاری ایک ہفتے تک تلور کا شکار کھیلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں