اپنی بات پر قائم ہوں،میڈیا آزاداورفعال ہے،شبلی فراز
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بی بی سی سے کی گئی اپنی بات پر قائم ہوں کہ پاکستان میں میڈیا آزاداورفعال ہے۔اظہار رائے کے بنیادی،آئینی اورجمہوری حق پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسی چینل یااخبار کو کبھی پریس ایڈوائس جاری نہیں کی گئی اورنہ ہی کسی قسم کا دباؤڈالا گیا۔خود پر تنقید مثبت انداز میں لیتے ہیں۔
Load/Hide Comments


