بی این پی کے جہد کی بدولت جان محمد گرگناڑی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے،شفیق الرحمن ساسولی

خضدار (نمائندہ خصوصی) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر شفیق الرحمٰن ساسولی نے جان محمد گرگناڑی کی بازیابی پر اخترجان مینگل و بی این پی کے تمام جہدکاروں بالخصوص ضلع خضدار کے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ بی این پی ورکرز کے جہد کی بدولت جان محمد گرگناڑی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہاکہ جان محمد گرگناڑی کی بازیابی ان کے اہلِ خانہ کو بہت بہت مبارک ہو۔اے این پی، این پی، جمعیت علماء اسلام، بار ایسوسی ایشن و دیگر سیاسی جماعتوں، ٹریڈ یونیئنز، ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بی این پی کے احتجاجی کال کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں