دبئی: شہریوں کو آج سے مفت کورونا ویکسین لگائی جائے گی

دبئی: دبئی میں آج سے لوگوں کو فائزر اور بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین مفت میں لگے گی۔ ویکسین اماراتی شہریوں اور مستقل رہائشیوں کو لگائی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات میں اس سے قبل 9 دسمبر کو چین کی سینوفارم ویکسین شہریوں کو مفت دینے کی منظوری دی جاچکی ہے جس کے بعد شہریوں کے لیے یہ دوسری ویکسین ہے جو مفت فراہم کی جارہی ہے۔

یو اے ای حکام کے مطابق چینی ویکسین کورونا کے خلاف 86 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے جب کہ کورونا کے خلاف فائزر کی دو خوراکوں کے نتائج 95 فیصد تک سامنے آئےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں