سبی، بارش کے وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

سبی،سبی کے قریب لونی گاؤں میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جان بحق ہوگیا لاش ورثاء کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق سبی کے علاوہ لیویز تھانہ لونی کی حدود میں گاؤں لونی میں خلیل احمد نامی نوجوان اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ دوران بارش چھت اس پر آگری جس کو فوری طور پر نکل کر شدید ذخمی حالت میں سول ہسپتال سبی لے جایا گیا تاہم نوجوان راستے ہی میں دم توڑ گیا ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا مزید تفتیش مقامی لیویز انتظامیہ نے شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں