کریمہ بلوچ کے قتل کے الزام میں 2افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے،بشریٰ رند کا دعویٰ

کوئٹہ: پا رلیما نی سیکرٹری برا ئے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ کریمہ بلو چ پا کستان اور بلو چستان کی بیٹی ہے ان کی میت کولا کر آبا ئی علا قے مکران میں ورثا کے حوالے کیا جا ئے گا،کینیڈین حکومت کو چا ہئے تھا کہ وہ با نک کریمہ بلو چ کو سیکورٹی فرا ہم کر تی جو ان کی اولین ذمہ داری تھی،کریمہ بلوچ کے قتل کے الزام میں 2افراد کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،اپوزیشن کا شو نا کا م ہو چکا،اقتدار کے پو جا ری خود خرچ کر تے ہو ئے بو کھلا گئے ہیں۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کو ئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا۔بشریٰ رند کا کہنا تھا کہ کریمہ بلو چ سال 2016ء میں اپنے خاوند اور بچوں سمیت کینیڈا منتقل ہو گئی تھی جہاں وہ اہل خانہ کے ساتھ رہائش پزیر تھی میڈیا کے ذریعے پہلے ان کے لا پتہ ہو نے اور بعد میں موقت کی خبر ملی جس پر ہمیں افسوس ہے کینیڈین حکومت کی ذمہ داری تھی کہ اسے سیکورٹی فرا ہم کرتی کیو نکہ کسی بھی شہری کی جا ن و ما ل کا تحفظ ریا ست کی اولین ذمہ داری ہوا کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ کریمہ بلو چ کی موت سے متعلق محرکا ت جا ننے کے لئے حکومت پا کستان نے کینیڈین حکومت ایک خط بھی ارسال کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ کریمہ بلو چ پا کستان اور بلو چستان کی بیٹی تھی ان کی نعش کو لا نے کے لئے کوشاں ہیں جسے ملک لا کر مکران میں ورثا کے حوالے کر دیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ کریمہ بلوچ کے قتل کے الزام میں کینیڈین پو لیس نے 2افراد کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔بشریٰ رند کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جما عتوں کے غبا رے سے ہوا نکل چکی،اے پی ڈی ایم میں شامل جما عتوں کے رہنما ء خودسے خرچ کر تے ہو ئے بوکھلا گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہر لا ڑکانہ میں انٹی ریبیز انجکشن تک نہیں، نواز شریف کا پہلے کو ئی ویژن تھا نا ہی اب کو ئی ویژن ہے وہ صفر ہو چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جلسوں کے ذریعے حکومت کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکی ہے البتہ ان جلسوں سے کورونا کی وبا ء ضرور پھیل رہی ہے۔اے پی ڈی ایم کا الزام ہے کہ حکومت کو رونا کا واویلا کر کے انہیں جلسے،جلوسوں اور احتجا ج سے روک رہی ہے اگر کورونا کی وبا ڈرا مہ ہے تو بیرونی دنیا میں کیوں لا ک ڈاؤن اور دیگر اقدامات کئے جا رہے ہیں اگر کورونا ڈرا مہ ہے تو سینیٹر پروین کلثوم اسے جا ن کی با زی نہ ہا رتی اور وزیر اعلیٰ پنجا ب اسے متاثر نہ ہو تے،اگر کورونا کی مو جو دہ صورتحال بر قرار رہی تو ما ئیکروسمارٹ لا ک ڈاؤن کی طرف جا ئیں گے، انہوں نے کہا کہ بلو چستان عوامی پا رٹی نے سینیٹ الیکشن کی تیا ریاں شروع کر دی ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز پا رٹی کے رہنما ؤں اور عہدیداران کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا اور آئندہ چند روز تک پا رٹی کے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے نا مز د امیدواران کے نا موں کا اعلان کر دیا جا ئے گا، انہوں نے کہا کہ مہنگا ئی راتوں رات نہیں بڑھی بتا یا جا ئے کہ اس سے قبل مہنگا ئی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو ریلیف دینا چا ہتے ہیں کو ئٹہ شہر کی خوبصورتی کے لئے سب سے پہلے ڈیری فارمز، کریش پلانٹ، ٹمبر اور آئرن ڈپو شہر سے با ہرمنتقل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں